ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈتعلقہ اسپتال سے ڈاکٹر کے تبادلے کے خلاف عوام کا میمورنڈم

منڈگوڈتعلقہ اسپتال سے ڈاکٹر کے تبادلے کے خلاف عوام کا میمورنڈم

Sun, 04 Mar 2018 21:22:56    S.O. News Service

منڈگوڈ 4؍مارچ (ایس او نیوز) یہاں کے تعلقہ سرکاری اسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن کے بطور خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر سنیل کو دوسرے اسپتال میں ٹرانسفر کیے جانے کے خلاف کرناٹکا رکھشنا ویدیکے کے کارکنان اور عوام نے تحصیلدار کی معرفت ڈی سی اور ڈی ایچ او کو ایک میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں اس تبادلے کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ منڈگوڈ تعلقہ ضلع کا سب سے پسماندہ اور غربت زدہ علاقہ ہے۔ یہاں کے تعلقہ اسپتال میں پہلے ہی سے ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ پورا اسپتال صرف تین ڈاکٹروں کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ ڈاکٹر سنیل جوکہ گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے یہاں پر بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں اور مریضوں کا خوش اسلوبی سے علاج کررہے ہیں، انہیں کسی بھی حالت میں یہاں سے ٹرانسفر نہیں کیا جانا چاہیے۔اگر ایسا کیا گیا تو یہ ایک عوامی مفاد کے خلاف اور قابل مذمت اقدام ہوگا۔اور اس کے خلاف تعلقہ اسپتال کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔


Share: